27 اپریل، 2023، 8:47 PM

آیت اللہ سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے لواحقین اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے لواحقین اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حجت الاسلام الحاج شیخ عباس علی سلیمانی پر قاتلانہ حملہ ان کی شہادت پر منتج ہوا۔ اس حادثے کی مناسبت سے ان کے لواحقین، دوستوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
وہ مجلس خبرگان کے رکن، سالوں زاہدان اور کاشان کے امام جمعہ اور ہمیشہ جمہوری اسلامی کے خدمت گار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی درجات کی بلندی اور خدمات کی قبولی کی دعا کرتا ہوں۔ 

سید علی خامنہ ای

News ID 1916136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha