20 اپریل، 2023، 4:15 PM

جرمن میں ہڑتال کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ

جرمن میں ہڑتال کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ

ہڑتال کے باعث جرمن کے بڑے شہروں ہیمبرگ، ڈسلڈورف اور کولون کے ہوائی اڈوں پر 20 سے 21 اپریل کے درمیان یعنی اگلے دو دنوں کیلئے سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ جرمن کے بڑے شہروں ہیمبرگ، ڈسلڈورف اور کولون کے ہوائی اڈوں پر 20 سے 21 اپریل کے درمیان یعنی اگلے دو دنوں کیلئے سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن کے ان بڑے شہروں میں طے شدہ فلائٹس کی منسوخی، تنخواہوں میں اضافے کیلئے ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے باعث ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، جرمن مزدور یونین نے ہوائی اڈے کے کارکنوں کی طرف سے ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملازمین اوور ٹائم اور تنخواہوں میں مزید اضافے کیلئے ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہیمبرگ ہوائی اڈے پر اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، ہڑتال کے دونوں دنوں میں اس ہوائی اڈے کی تمام 308 عام پروازیں منسوخ ہوں گی تاہم ان فلائٹس کی منسوخی سے ٹوٹل 80 ہزار مسافروں کو سفر میں تاخیر ہو جائے گی۔

ڈسلڈورف اور کولون ہوائی اڈوں کی پریس سروسز نے نیز اعلان کیا ہے کہ ان ہڑتالوں کی وجہ سے اہم رکاوٹیں آئیں گی، لیکن منسوخ ہونے والی پروازوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے۔

News ID 1916016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha