14 اپریل، 2023، 1:15 PM

ہماری حکومت اب بھی امریکہ سے خوفزدہ ہے، رہنما پی ٹی آئی

ہماری حکومت اب بھی امریکہ سے خوفزدہ ہے، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکہ کے خوف کی زد میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا کے خوف کی زد میں ہے۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ نے افغانستان میں انتہائی اہم سمرقند میٹنگ کو چھوڑدیا۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہےکہ امریکا بھارت کے ساتھ اتحاد کوترجیح دیتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں امریکی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ اپنے طور پر ان بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1915885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha