13 اپریل، 2023، 7:52 PM

پاکستانی وزیر دفاع اور ایران کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیر دفاع اور ایران کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں سیکورٹی، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور علاقائی اقتصادی روابط پر بھی بات چیت کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر دفاع نے قدیم مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں پر مشتمل باہمی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جوائنٹ بارڈر کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کابل پر طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغانستان میں حصول امن کیلئے علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبے میں وسیع تعاون کے امکانات موجود ہیں۔

ملاقات میں سیکورٹی، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور علاقائی اقتصادی روابط پر بھی بات چیت کی گئ۔

News ID 1915871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha