مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں مبینہ طور پر دھماکہ ہوا ہے جس کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکےمیں کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
آپ کا تبصرہ