مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر پوٹن کے خصوصی معاون ایگور لوئٹن اسلامی جمہوری ایران کے دورے پر گذشتہ رات تہران پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی سمیت اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
روسی صدر کے معاون خصوصی اور ایرانی اعلی حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اقتصادی منصوبوں کی جلد تکمیل جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں بھی لوٹن کے دورے میں دونوں ممالک نے روسی سرمایہ کاری سے جاری ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل روڈ کے باقی ماندہ حصے کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ