مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین میں ایران اور فرانس کے اعلیٰ سطحی وفد موجود ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور فرانس کی وزیر خارجہ "کیتھرین کولونا" نے گزشتہ رات بیجنگ میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف امور کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں قونصلر امور سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی احترام اور مشترکہ مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ