مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے شعراء اور ادبی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شعر ابلاغ کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاریخ میں فردوسی، نظامی، مولوی، سعدی اور حافظ جیسے شعراء نے عقیدتی اور معنوی مطالب کو عوام تک منتقل کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ مغربی ممالک نئے دور کے مغل ہیں جن کی تاریخ سیاہ کارناموں سے بھری ہوئی ہے اور صدام جیسے آلہ کاروں کے ذریعے دوسرے ممالک پر یلغار کرتے ہیں۔
رہبر معظم نے مزید کہا کہ دوائیوں اور طبی آلات پر پابندی مغربی ممالک کے یلغار کا نمونہ ہے۔ اگر ممکن ہوا تو ایران کوغذائی اجناس فراہم کرنے پر بھی پابندی لگادیں گے۔ آج ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر میڈیا ٹرائل جاری ہے۔ پروپیگنڈے اور الزامات کا سلسلہ ختم نہیں ہورہا ہے۔ دشمن کا مقصد قوم کو استقامت اور آزادی کے عزم و ارادے کو ختم کرنا اور اسلامی و قومی اتحاد کو تباہ کرنا ہے۔
خواتین کے وقار اور تقدس کو ختم کرنے کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور ترقی میں خواتین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغرب کو ایرانی خواتین سے ہمدردی نہیں بلکہ ان کے دل میں کینہ ہے۔ خواتین کے حقوق اور آزادی کا نعرہ بے بنیاد ہے۔ حقوق انسانی کا نعرہ مغرب کے مکر و فریب پر مبنی ہے۔ مغرب انسانی حقوق کا دشمن ہے۔ داعش کی حمایت، انسانوں کو زندہ جلانا اور صدام جیسے جنایت کاروں کی حمایت جیسے موارد میں دنیا نے مغرب کا اصل چہرہ مشاہدہ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ سال کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار مغربی ممالک نے ایران کی سڑکوں پر بے گناہ جوانوں کو قتل کرنے کی حمایت کرکے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھادیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کی وجہ سے شہید علی وردی اور عجمیان جیسے پاک فطرت جوان شہید ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ