مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے یکم اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ریفرینڈم کی سالگرہ اور یوم اسلامی جمہوریہ ایران کے موقع پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ 44 سال پہلے، ایران ایک جمہوریہ اسلام کے طور پر وجود میں آیا تھا۔
وینزویلا کے صدر نے ایران کے بارے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تہہ دل سے، میں اس احساس میں شامل ہوں جو آج فارس کے قابل تحسین لوگوں کو گھیرے ہوئے ہے۔ یہ احساس، مزاحمت اور عزت و وقار کی ایک فاتحانہ مثال ہے، جو آزادی اور خودمختاری کے گہرے نظریات کے ساتھ متحد ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ وینزویلا کے درمیان تعلقات حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں 20 سالہ ترقیاتی روڈ میپ کے فریم ورک کے اندر فروغ پا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ