مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میٖڈیا سے نقل کیا ہے کہ انڈین کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کے روز کوچی میں نندوبسیری ہوائی اڈے کے رنوے کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک تربیتی پروگرام پر ہیلی کاپٹر ندوم بسیری ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں کوسٹ گارڈ افسر سنیل لوٹلا زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔
کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی دوپہر 12.25 بجے پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور عمان سے آنے والی پرواز کا رخ ترواننت پورم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہنے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ