22 مارچ، 2023، 12:54 AM

ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ہندوستان کے دارلحکومت دہلی سمیت ہندوستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ دہلی سمیت ہندوستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی رات سوا دس بجے کے قریب زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس  کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کی شدت رکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 6 رہی۔ بعض رپورٹوں میں زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 7 بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد کے علاوہ ہماچل پردیش، راجستھان اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

News ID 1915425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha