16 مارچ، 2023، 2:09 PM

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری امارات روانہ؛

ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد مضبوط خطے کا قیام ہے

ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد مضبوط خطے کا قیام ہے

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایرانی حکومت کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد علاقائی ملکوں کو اکٹھا کرکے ایک مضبوط خطہ بنانا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے تہران سے ابوظہبی کے لیے روانگی سے قبل جمعرات کی صبح صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقائی تعاون کے ذریعے ایک مستحکم اور محفوظ خطہ حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کے بارے میں 13ویں حکومت کا نقطہ نظر جو ہمسائیگی کی ڈپلومیسی کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے ایک 'مضبوط خطہ' بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خطے کے تمام ممالک اس بات پر یقین کر لیں کہ وہ ایک مضبوط خطہ بنانے کی کوشش کر کے ہی استحکام اور پائیدار سلامتی حاصل کر سکتے ہیں تو ہم خطے میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی امید کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور ابوظہبی کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں متعدد مشترکات ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں اطراف کے حکام کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مسلسل مشاورت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ اس دورے میں شمخانی اپنے اماراتی ہم منصب شیخ طحنون بن زاید النہیان کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ اماراتی حکام سے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ ان کے ساتھ اعلی ایرانی اقتصادی، بینکنگ اور سیکورٹی حکام ہوں گے۔

علی شمخانی کا دورہ ابوظہبی ایران اور سعودی عرب کی جانب سے بیجنگ میں شمخانی اور ان کے سعودی عرب کے ہم منصب کے درمیان کئی دنوں تک جاری رہنے والی گفت و شنید کے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔

News ID 1915306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha