مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ایک تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کی نیوی فورس میں نئی تیز رفتار کشتیوں کو شامل کیا گیا جن کا ڈیزائن اس کلاس کی سابقہ کشتیوں سے مختلف تھا اور انہیں راکٹ لانچر سے میزائل لانچر میں تبدیل کیا گیا ہے۔
علاوہ از ایں 180 کلومیٹر تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائلوں سے لیس سپاہ پاسداران کے تیز رفتار کشتیوں کی ایک نئی نسل کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔
تقریب میں پہلی بار 'نواب' ایئر ڈیفنس میزائلوں کو فائر کرنے کی صلاحیت والی تیز رفتار کشتی ذوالفقار کو سپاہ پاسداران کے بحری بیٹرے میں شامل کیا گیا۔ اس طرح سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری افواج دنیا کی پہلی بحریہ ہے جس کے پاس ایئر ڈیفنس میزائل لے جانے کی صلاحیت والی تیز رفتار کشتیاں ہیں۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل تنگسیری نے جمعرات کو ہونے والی تقریب کے دوران کہا تھا کہ یہ کام اپنی نوعیت میں منفرد ہے اور دنیا میں تقریباً پہلی مرتبہ انجام پایا ہے۔
خیال رہے کہ سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں نئے شامل کی جانے والے جہازوں میں سپلائی جہاز 'شہید مہدوی' بھی تھا۔ 240 میٹر کی لمبائی کے ساتھ یہ جہاز دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، مختلف قسم کے ڈرون اور تیز رفتار کشتیاں لے جا سکتا ہے جبکہ اسے اینٹی شپ کروز میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ