9 مارچ، 2023، 8:04 PM

چین بدستور امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکی نیشنل انٹیلی جنس آفس کی سربراہ

چین بدستور امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکی نیشنل انٹیلی جنس آفس کی سربراہ

امریکی نیشنل انٹیلی جنس آفس کی ڈائریکٹر نے پارلمنٹ کو بتایا کہ امریکہ کے عالمی اثر و رسوخ اور طاقت کے لیے چین بدستور سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے حالات میں کہ جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری کشیدگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے رائٹرز کے مطابق امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس آفس کی ڈائریکٹر ایورل ہائنس بدھ کے روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہوئیں تاکہ "2023 یو ایس انٹیلی جنس کمیونٹی کی سالانہ تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ" کی وضاحت کریں۔

انٹیلی جنس کمیونٹی کی شائع کردہ امریکہ سے باہر خطرات کی تشخیص کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایورل ہائنس کا کہنا تھا کہ چین اور اس کی موجودہ حکومت بدستور امریکہ کی عالمی طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

بدھ کے روز شائع کی گئی مذکورہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بیجنگ اس یقین اور سوچ کے ساتھ کام کرتا ہے کہ "صرف امریکہ کی طاقت اور اثر و رسوخ کا مقابلہ کر کے" ہی وہ "علاقائی غلبہ" اور اس کی عالمی توسیع سمیت اپنے دیگر مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ  چین کے نئے وزیر خارجہ «کین گانگ» نے منگل کے روز بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن کی سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر بیجنگ کے خلاف امریکی حکومت کے موجودہ رویے میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی یقینی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غبارے کو گرانے کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی حکومت چین کو اپنا اصلی دشمن سمجھتی ہے اور واشنگٹن "قصور وار فرض کر کے" چین کے ساتھ پیش آتا ہے۔ 
 
چینی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ "اگر امریکہ چین کے حوالے سے بریک نہ لگائے بلکہ بدستور غلط راستے پر رفتار تیز کرتا رہے تو کوئی بھی حفاظتی دیوار اسے راستے سے باہر نکلنے سے نہیں روک سکتی اور تنازع اور تصادم یقینی ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے پاس دنیا میں بالترتیب تیسرے اور دوسرے سب سے بڑے جوہری ذخیرے موجود ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں اقتصادی معاملات، بیجنگ کی جانب سے روس کی مدد کے مسلسل امریکی الزامات اور اسی طرح تائیوان سے متعلق معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1915169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha