مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے قومی باغ میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک درخت لگا کر ایران میں شجر کاری کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس طرح گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پورے ایران میں 4 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔
صدر مملکت کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اسپیکر، تہران کے میئر اور دوسرے اعلی حکام نے بھی شجر کاری مہم کے دوران ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت آج پودے لگائے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ہر سال 25 لاکھ پودے عوام کے تعاون سے ایران کے مختلف علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ