مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح یوم شجرکاری کی منابست پر اپنے دفتر کے صحن میں تین پھلوں کے پودھے لگائے۔
آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملکی آب و ہوا اور اقتصادی مسائل کے تناظر میں ماحولیات کے تحفظ اور مختلف قسم کے درختوں کی شجرکاری پر زور دیا۔ اس بار یوم شجرکاری کے موقع پر ایران میں ’’ہر ایرانی تین درخت‘‘ کا نعرہ دیا گیا ہے جس کے تحت آج آئندہ چار برسوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی قومی مہم بھی شروع ہوئی۔
مہم کا آغاز صدرِ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے اطراف کے جنگلی علاقے میں پودے لگا کر کیا۔
آپ کا تبصرہ