مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بوشہر کے موقع پر ایران کی نئی صنعتوں اور ترقی کی تنظیم کی نگرانی میں ایران کے ٹھیکیداروں کے ہاتھوں قومی آئل کمپنی کی نمائندگی میں پارس تیل و گیس کمپنی کی جانب سے جنوبی پارس کے ترقیاتی منصوبے کا ایک اور اہم مرحلہ شروع ہو گیا۔
جنوبی پارس مشترکہ گیس فیلڈ کا چودھواں فیز ایران کی گیس کی صنعت کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے جس پر ایرانی ماہرین کی بدولت کام جاری ہے اور اس سے اندرون ملک پائی جانے والی توانائی کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس ترقیاتی منصوبے پر مکمل طور پر عمل درآمد کے ساتھ یومیہ پانچ کروڑ میٹر مکعب گیس پیدا کی جاسکے گی جس کی برآمداتی قیمت کا تخمینہ ساڑھے تین ارب ڈالر سالانہ لگایا گیا ہے۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی، اپنے صوبائی دورے میں جمعرات کو ایران کے جنوبی صوبے بوشہر پہنچے جہاں صوبائی حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایران کے صدر اپنے اس دورے میں عوام سے ملاقات کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
وہ اپنے اس دورے میں صوبے کے شیعہ و سنی علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ