12 فروری، 2023، 4:16 PM

چینی صدر کی سرکاری دعوت پر آیت اللہ رئیسی کل بیجنگ روانہ ہوں گے

چینی صدر کی سرکاری دعوت پر آیت اللہ رئیسی کل بیجنگ روانہ ہوں گے

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی چین کے صدر شی جن پنگ کی سرکاری دعوت پر پیر کی شام 3 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی سرکاری دعوت پر پیر کی شام ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہوں گے۔

دورے کے طے شدہ پروگرام کے تحت ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب کی جانب سے باضابطہ استقبال کے بعد پہلے شی جن پنگ کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے اور پھر دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود کی بات چیت ہوگی۔ ساتھ ہی دونوں صدور مملکت کی موجودگی میں باہمی تعاون کی اسناد پر دستخط کی تقریب بھی انجام پائے گی۔

دورے کے دوران آیت اللہ رئیسی ایرانی اور چینی تاجروں اور کاروباری طبقے کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر چین میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

نمایاں چینی دانشوروں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت بیجنگ میں آیت اللہ رئیسی کے دیگر طے شدہ پروگراموں میں شامل ہوگا۔

خیال رہے کہ دورہ چین میں صدر رئیسی کے ہمراہ وزراء اور کابینہ کے ارکان کا ایک گروپ بھی موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ آیت اللہ رئیسی نئے چینی سال میں چینی صدر کے پہلے اعلیٰ سطحی مہمان ہیں۔

News ID 1914703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha