25 جنوری، 2023، 11:25 PM

افغانستان میں گزشتہ 2 ہفتوں میں برف باری اور سردی سے 157 افراد جانبحق

افغانستان میں گزشتہ 2 ہفتوں میں برف باری اور سردی سے 157 افراد جانبحق

افغانستان میں شدید سردی سے ایک ہفتے کے دوران 157 افراد افراد جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں رواں موسم میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔ شہری گھروں میں محصور ہوگئے لیکن ٹوٹے پھوٹے گھر انھیں موسم کی سختی سے بچانے میں ناکام رہے۔

طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ  شدید سرد موسم کے باعث ایک ہفتے کے دوران 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں سرد موسم کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں موجودہ موسم سرما میں سردی بھی معمول سے زیادہ پڑ رہی ہے اور جنگ زدہ ملک میں امدادی کاموں کے لیے دستیاب این جی اوز نے بھی کام کرنا بند کردیا ہے۔ جس کے بعد امداد شہریوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

News ID 1914389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha