25 جنوری، 2023، 3:20 PM

عراقی وزیر اعظم کی پیرس روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو؛

بغداد، تہران ریاض تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے

بغداد، تہران ریاض تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے دھ کو فرانس کے لیے روانگی سے قبل کیا۔السوڈانی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کشیدگی کو دور کرکے خطے کا استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغداد تہران اور ریاض کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک (ایران اور سعودی عرب) کے درمیان سمجھوتوں تک پہنچنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ 

السوڈانی نے تاکید کی کہ عراق کو غیر ملکی فوجی دستوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں تربیتی ضروریات کو پورا کرنے اور عراقی فوج کو مسلح کرنے کے لیے فوجی مشیروں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد سلامتی کی سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ تہران-ریاض مذاکرات کے چار دور گزشتہ سال ہوئے تھے اور پانچواں دور کئی ماہ قبل عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوا تھا۔

News ID 1914379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha