25 جنوری، 2023، 3:45 PM

پاکستان میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

پاکستان میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

پاکستانی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

News ID 1914381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha