12 جنوری، 2023، 11:23 AM

2022 میں دشمن کی توقعات پوری نہیں ہوئیں، پیوٹن

2022 میں دشمن کی توقعات پوری نہیں ہوئیں، پیوٹن

روسی صدر نے حکومتی کابینہ کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے پر زور دیا اور آبادی میں اضافے کی پالیسیوں پر خصوصی توجہ دینے کا کہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کابینہ کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں تاکید کی کہ 2022 میں ملک کے دشمنوں کی تمام توقعات اور منصوبے ناکام ہوئے۔

یوکرین جنگ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے "دفاعی طاقت میں اضافے" پر زور دیا اور کہا کہ یوکرین میں خصوصی آپریشن میں شامل یونٹوں کے لیے تمام ضروری ساز و سامان کی فراہمی سے متعلق تمام مسائل اور مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

روسی صدر نے گزشتہ سال حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ میں 2022 میں حکومت کی کارکردگی کو سراہتا ہوں کیونکہ دشمن کو جس چیز کی توقع تھی ویسا نہیں ہوا کیونکہ ہم تمام چیلنجز کے لیے تیار تھے۔اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں اضافے سے متعلق مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

News ID 1914135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha