4 جنوری، 2023، 5:18 PM

تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی وزیر داخلہ

تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستانی وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور خود کو قانون کے تابع کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری ہیں، انہیں پبلک نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ ہو نہیں رہا بلکہ بہت کچھ ہو رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کےلیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح افغانستان میں طالبان حکومت ایک حقیقت ہے، اسی طرح ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود کو آئین و قانون کے تابع کردیں۔

News ID 1914016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha