10 نومبر، 2022، 5:59 PM

پاکستانی سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

پاکستانی سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیاہےکہ لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ نواز شریف کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے۔ دوسری جانب نواز  شریف کا بھی کہنا ہےکہ سفارتی پاسپورٹ ان کے پاس کئی دن سے موجود ہے۔

خیال رہےکہ آج پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے آج یہ دوسری ملاقات تھی۔

ذرائع کے ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، نئےآرمی چیف کی تقرری سمیت مہنگائی اور دیگر امور  پر غور کیا گیا۔

News Code 1913094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha