مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں نے اتوار کی شام وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عراق کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے میں عراقی رہنماؤں بالخصوص عادل عبدالمہدی جیسی شخصیات کی کوششوں اور عراقی پارلیمنٹ میں کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا جن کی وجہ سے نئے صدر کا انتخاب ہوا اور اسی طرح وزیر اعظم کو نئی حکومت کی تشکیل پر مامور کیا گیا۔
امیر عبد اللہیان نے عراق کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی حمایت کا اعادہ کیا اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے حکام کی کوششوں پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کی موجودہ صلاحیتوں بالخصوص اقتصادی میدان میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں۔
عراق کے سابق وزیر اعظم نے اپنی گفتگو کے دوران امیر عبد اللہیان کو عراق کی اندرونی صورت حال سے آگاہ کیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ اور عراق کے سابق وزیر اعظم نے اتوار کی شام تہران میں ملاقات اور گفتگو کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عراق کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
News ID 1912793
آپ کا تبصرہ