مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ایک سرکاری اہلکار نے الجزیرہ کے رپورٹر کو بتایا ہے کہ افغانستان کے مغرب میں صوبہ بادغیس میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین جانبحق ہوگئی ہیں۔
آج صبح ہونے والے اس دھماکے، اس کے محرکات اور عوامل کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ دھماکہ ایسے حالات میں ہوا ہے کہ جب دو ہفتے قبل افغانستان کے صوبہ لغمان میں بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے 7 اہلکار ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے۔
مقامی افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغرب میں واقع "بادغیس" صوبے میں دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔
News ID 1912745
آپ کا تبصرہ