مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کی تینوں اداروں ﴿عدلیہ، مقننہ اور مجریہ﴾ کے سربراہان میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس سہ فریقی ملاقات میں حکومت کی جانب سے ساتویں ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر نے اعلان کیا کہ وہ اس منصوبے کو مستقبل قریب میں مکمل کرلیں گے اور اپنے مقررہ وقت پر پارلیمنٹ کے حوالے کر دیں گے۔
ملاقات میں صدر رئیسی نے اپنے دورہ قزاقستان اور چھٹے سی آئی سی اے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بارے میں بھی بتایا اور اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تعامل کے شعبوں پر بات کی اور اس ضمن میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر تینوں سربراہان نے حالیہ فسادات کے مقدمات کو فوری اور درست طریقے سے نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔
موجودہ مسائل پر قابو پانے اور ملکی ترقی کے لیے تینوں ریاستی اداروں کے باہمی رابطوں میں توسیع اور نظام حکومت کے تمام عناصر کی ہم آہنگی تینوں اداروں کے سربراہان کی ملاقات کا اہم ترین ایجنڈا تھا۔
News ID 1912675
آپ کا تبصرہ