28 ستمبر، 2022، 9:31 PM

ایران میں ہر چیز کی آزادی ہے، حقیقت کے متلاشی ایران آکر دیکھیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران میں ہر چیز کی آزادی ہے، حقیقت کے متلاشی ایران آکر دیکھیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی ایٹمی ایجنسی کے مطابق انہیں تین جگہوں کے بارے میں سوالات ہیں جہاں اس کے بقول ہم نے یورینیم کی افزودگی کی ہے، ہم ان سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہاکہ عالمی ایٹمی ایجنسی کے مطابق انہیں تین جگہوں کے بارے میں سوالات ہیں جہاں اس کے بقول ہم نے یورینیم کی افزودگی کی ہے، ہم ان سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ ایران کا سفر کریں اور دیکھیں کہ تہران کی گلیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہاں آزادی اظہار، دینی آزادی اور حجاب کی آزادی ہے اور خواتین حجاب کو اپنی پسند کے مطابق کرتی ہیں لیکن یقینا ملک میں قانون بھی موجود ہے۔
انہوں نے ایران پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں مکمل جمہوریت ہے اگر یہ لوگ حقیقت کے متلاشی ہیں تو ایران آکر دیکھیں۔

News Code 1912493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha