19 ستمبر، 2022، 10:21 AM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نیویارک روانہ ہو گئے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نیویارک روانہ ہو گئے

ایران کے صدر پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

صدر رئیسی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور سائیڈ لائنز پر دیگر سربراہان مملکت اور دیگر بین الاقوامی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے صدر رئیسی نے ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ آپ صدر بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں؟ کہاکہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات یا بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کے ساتھ ملاقات یا بات کرنا فائدہ مند ہو گا۔

ایرانی صدر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ بائیڈن انتظامیہ اور ان کی پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان کوئی فرق دیکھتے ہیں؟

اس کے جواب میں صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے مختلف ہیں،یہ بات وہ ہمیں اپنے پیغامات میں بھی کہہ چکے ہیں تاہم ہم نے حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

News Code 1912407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha