18 ستمبر، 2022، 4:28 PM

اربعین مارچ کے حوالے سے عراقی وزارت داخلہ اور گورنر کربلا کے اظہارات

رواں سال اربعین کا اجتماع تاریخ کی سب سے بڑی زیارت تھی، گورنر کربلا

رواں سال اربعین کا اجتماع تاریخ کی سب سے بڑی زیارت تھی، گورنر کربلا

سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں عراق کے وزیر داخلہ اور کربلا کے گورنر نے عراقی سرحدی گزرگاہوں سے زائرین کی آمد کے اعداد و شمار کا ذکر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی خبر ایجنسی واع نے خبر دی ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ اور کربلا کے گورنر نے ایک سیکورٹی اجلاس میں عراقی سرحدی گزرگاہوں سے زائرین کی آمد کے اعداد و شمار پیش کیے۔

عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغنامی نے اعلان کیا کہ رواں سال اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراقی سرحدی گزرگاہوں سے 40 لاکھ سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوئے۔ اربعین کا سیکورٹی پلان عراقی سیکورٹی فورسز کی شرکت کے لحاظ سے قابل ذکر تھا جبکہ سیکورٹی فورسز نے بہت سے ناخوشگوار واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی سیکورٹی فورسز سیکورٹی کی صورتحال کو بگاڑنے والے ہر قسم کے عوامل سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹیں۔

عراقی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج تک کسی بھی ملک کو اتنی تعداد میں زائرین کی آمد کا سامنا نہیں ہوا، کہا کہ بہت سی وزارتوں کی ٹرانسپورٹ سروس نے زائرین کو پہنچانے میں مدد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زائرین کی اتنی عظیم تعداد کو منظم کرنے اور انہیں خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہیں گے۔

دوسری جانب کربلا کے گورنر ناصف الخطابی نے بھی کہا کہ رواں سال اربعین کا اجتماع تاریخ کی سب سے بڑی زیارت تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیکورٹی پلان کی کامیابی زائرین کی خدمت، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

کربلا کے گورنر نے مزید کہا کہ رواں سال اربعین کی زیارت میں 60,000 رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ 40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی زائرین عراق میں داخل ہوئے۔

News Code 1912396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha