مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طرطوس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لبنانی اور شامی شہریوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ناصر کنعانی نے بروز جمعہ اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس افسوسناک خبر جس میں بہت سے شامی اور لبنانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے اس المناک سانحہ پر لبنان اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے اس ناخوشگوار واقعے کے متاثرین کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ