12 ستمبر، 2022، 5:13 AM

زائرین کی واپسی کے موقع پر دوگنی تندھی سے خدمات فراہم کی جائیں، صدر رئیسی

زائرین کی واپسی کے موقع پر دوگنی تندھی سے خدمات فراہم کی جائیں، صدر رئیسی

ایران کے صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اربعین حسینی کے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے اور واپسی کے موقع پر دوگنی تندھی سے خدمات فراہم کی جائیں۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس میں رواں سال اربعین مارچ میں عزاداران امام حسین ﴿ع﴾ کی کثیر تعداد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کی حکومت اور عوام شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے زائرین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی۔ انہوں نے ملک کے تمام انتظامی، امدادی، طبی مسلح اور عسکری اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا اور میڈیا خاص طور پر سرکاری ذرائع ابلاغ کے کردار کی بھی تعریف کی کہ جنہوں نے اس عالمی مارچ کے بہتر سے بہتر سے انعقاد میں تعاون کیا۔ 

ایرانی صدر نے کہا کہ در عین حال زائرین کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کی واپسی کو آسان بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دوگنی تندھی کا مظاہرہ کیا جائے۔ 

News ID 1912329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha