مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواد قنبری نے کہا کہ ایران میں داخل ہونے والے ۲۰ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین میں سے ١١ ہزار، ۲۹۷ زائرین ریمدان باڈر سے جبکہ ۸ ہزار، ۸۵۵ زائرین میرجاوہ باڈر سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتی اداروں، عوامی تنظیموں اور رضاکاروں کی کوششوں سے دونوں سرحدی ٹرمینلز پر زائرین کے لئے مطلوبہ تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ ریمدان اور میرجاوہ کے باڈر سے زائرین کے داخلے کے لئے کئی مہینے پہلے ہی منصوبہ بندی اور انتظامات کا بندوبست شروع ہوگیا تھا اور دوںوں سرحدوں پر ضروری انفرا اسٹرکچرکا انتظام کرد دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت باڈرز پر ازدحام زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی زائرین مغربی سرحدوں کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ مشہد اور قم کی زیارت کے لئے روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ