10 ستمبر، 2022، 8:45 PM

لبنان میں داعش کے ۸ ارکان گرفتار

لبنان میں داعش کے ۸ ارکان گرفتار

لبنانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ان کے ملکی سیکورٹی فورسز نے ۸ آٹھ افراد پر مشتمل ایک داعشی گروہ کو پکڑا ہے۔ 

 خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی سیکورٹی فورسز نے لاطینی امریکہ سے آپریٹ ہونے والے ۸ افراد پر مشتمل ایک داعشی گروہ کو پکڑا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادروں نے لبنان کے جنوب مغربی علاقے بقاع غربی میں متعدد کاروائیوں کے بعد اس دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ 

ایک سیکورٹی اہلکار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس گروہ کے تین ارکان داعش کے اصلی رکن ہیں جو لبنان میں مختلف فوجی مراکز اور بعض دوسرے مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے جبکہ ٹیم کے بقیہ پانچ ارکان وہ لوگ تھے جنہیں داعش نے اپنی کاروائیوں کے لئے بھرتی کیا تھا۔ 

الاخبار کے مطابق ان دہشت گردوں کی اکثریت لبنانی شہری ہیں جبکہ ان میں سے ایک لاطینی امریکہ میں رہائش پذیر مہاجر ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ میں مقیم اصلی رکن نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے ذریعے لبنان میں اپنے ایک دوست سے رابطہ کر کے ایک ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا تا جو بعد از آں لبنانی فوج اور دیگر اداروں پر حملے کرے۔   

تفصیلات کے مطابق داعش کی ٹیم کے پاس سے لبنان کے فوجی مراکز کی فضائی تصویریں نکلی ہیں جبکہ انہوں نے ضروری تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی اور لبنان میں تخریبی کاروائیوں کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم لبنانی فوج نے اطلاعات جمع کرنے کے بعد اس گروہ کے اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

News Code 1912322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha