مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایڈیشنل جج کے خلاف بیان پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔ دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ عمران خان نے کہا تھا شرم کرو،، کیا یہ دھمکی ہے؟،، عمران خان پر خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
زیادہ مدت تک عبوری ضمانت دینے کی بابر اعوان کی استدعا مسترد ہو گئی۔ جج انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا زیادہ مدت تک کی ضمانت نہیں دے سکتے ایک ہفتے کی دینگے ۔ یکم ستمبر تک عبوری ضمانت دیتے ہیں اور پولیس کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔
اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
عمران خان نے انسداد ہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا میرے اوپر دہشت گردی کا کیس بنایا جا رہا ہے ۔ پاکستان تو ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی بنانا ریپبلک ہے ۔ جو بھی یہ فیصلے کر رہے ہیں ان کو سوچنا چاہیے ۔
آپ کا تبصرہ