مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔
کابل کے خیر خانہ علاقے میں واقع صدیقیہ مسجد میں بدھ کی شام ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں تیس افراد جاں بحق جبکہ چالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں حالیہ مہینوں کے دوران مساجد، اسکولوں و مدارس اور حسینی عزاداروں پر ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جن میں دسیوں نمازی و اسکولی بچے اور حسینی عزادار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان داعش گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔
آپ کا تبصرہ