17 اگست، 2022، 10:50 PM

آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، پاکستانی وزیر دفاع

آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی اور اس پر سیاست بھی نہیں ہونی چاہیے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے جن پر اتفاق ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کی سوات میں موجودگی کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں اُن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بھارت نے مل کر فوج مخالف مہم چلائی، اب قانون حرکت میں آگیا ہے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تحریک انصاف نے بھارت کے فوج مخالف بیانیے کو پروپیگنڈے کے ذریعے آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے المناک واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہےمگر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم جن کو انڈین حمایت حاصل تھی انہوں نے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی۔

News ID 1912037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha