کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام مسجد سمیت 60 نمازی شہید اور زخمی+ویڈیو

شمالی کابل کی مسجد «صدیقیہ» میں دھماکے سے 60 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ شمالی کابل کی مسجد «صدیقیہ» میں دھماکے سے 60 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ جانبحق ہونے والوں کی تعداد 20 بتائی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے  لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مسجد کا امام بھی جانبحق ہونے والوں میں شامل ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹیلی جنس ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام مسجد سمیت 60 نمازی شہید اور زخمی+ویڈیو

News Code 1912038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha