17 اگست، 2022، 9:59 PM

کراچی میں سلمان فارسی پارک کا افتتاح/پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم

کراچی میں سلمان فارسی پارک کا افتتاح/پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا سلمان فارسی پارک کا ایسے وقت میں افتتاح کہ جب ایران اور پاکستان کا مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم ہوا ہے، دونوں ملکوں کے اچھے اور دوطرفہ تعلقات، نیز دونوں جانب سے روابط کو فروغ دینے کے عزم کی حکایت کرتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں پاک ایران دوستی اور ۷۵ سالہ باہمی تعلقات کی علامت، سلمان فارسی پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ 

پارک کی افتتاحی تقریب اور بورڈ کی تنصیب آج بدھ کے دن سہ پہر کے وقت کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، سندھ حکومت کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میٹرپولیٹن سٹی کراچی کے ڈی جی پارکس، بعض ایرانی اہلکاروں اور صحافیوں کی موجودگی میں انجام پائی۔ 

حسین نوریان نے برادر اور دوست اسلامی ملک پاکسان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سلمان فارسی پارک کا ایسے وقت میں افتتاح کہ جب اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے، دونوں ملکوں کے اچھے اور دوطرفہ تعلقات، نیز دونوں جانب سے روابط کو فروغ دینے کے عزم کی حکایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا کہ جس نے دوست اور برادر ملک پاکستان کے استقلال کو رسمی طور پر قبول کیا اور پاکستاب بھی پہلا ملک تھا جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو رسمی طور پر قبول کیا۔ 

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے صحابی رسول حضرت سلمان فارسی کے بلند مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پارک کےافتتاح کو دوطرفہ ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستان اور ایران کے عزم کی علامت قرار دیا۔  

افتتاحی تقریب کے بعد پارک کے احاطے میں پاک ایران دوستی کی علامت کے طور پر دو درخت بھی لگائے گئے جبکہ ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے صوبہ سندھ کے صوبائی حکام کو ایرانی قونصل خانے میں یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

News ID 1912035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha