27 جولائی، 2022، 1:36 AM

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حلف برداری کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حلف برداری کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے گورنر کی معذرت کے بعد عدالتی حکم پر صدر مملکت عارف علوی  پرویز الہی سے وزیراعلی پنجاب کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب رات 2 بجے ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ چوہدری وجاہت حسین، موسیٰ الہیٰ، پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید،زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد بھی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چودھری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا  تھا۔ایوان صدر کے عملے کو فوری طور پر ایوان صدر سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

News ID 1911724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha