مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے خطیب " شیخ عکرمہ صبری " نے مسجد الاقصی کے بارے میں صہیونیوں کے ناپاک ارادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمان ، صیہونیوں کو مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مسجد الاقصی کے خطیب نے صہیونیوں کے ناپاک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور فلسطینی عوام صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ جمعہ کو مسجد الاقص میں جمع ہوکر اسرائيل کے ناپاک اقدامات کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔ شیخ عکرمہ صبری نے بعض عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دیگر دوست عرب ممالک کے ہاتھ بھی فلسطینی عوام کے خون سے رنگین ہیں اور فلسطینی پر ہونے والے مظآلم میں متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر عرب اور اسلامی ممالک بھی برابر کے شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ