مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق صدر بائیڈن سعودی عرب میں ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ امریکہ کے صدر سعودی عرب اوراسرائيل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔امریکی صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ، وزیراعظم نفتالی بینٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ امریکہ کا کہنا ہے اگر وہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان کی حمایت نہ کرے تو سعودی بادشاہ کی حکومت ایک ہفتہ میں سرنگوں ہوجائےگی۔ امریکہ نے آل سعود کو سعودی عرب کا اقتدار تفویض کرکے سعودی عرب کے مالی وسائل پر اپنا قبضہ قائم کیا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ