مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں وہابی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کےنتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ