مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے یزد میں خورشید کے زیر سایہ کاررواں کے احتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مظلوموں کا دفاع بہت بڑی خوش نصیبی اور سعادت ہے۔محترمہ زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلمیانی کے دوستوں سے سنا ہے کہ حاج قاسم سلمیانی نے شہادت کا تمغہ حضرت امام رضا علیہ السلام سے حاصل کیا ہے ۔ شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور وہ کبھی بھی حرم رضوی میں مخصوص دروازے سے داخل نہیں ہوئے ، وہ عوام کے ساتھ رہ کر دعا کرتے تھے۔ محترمہ زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی عوام کی خدمت کو بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو بھی ان کے ساتھ والہانہ محبت ہے۔
شہید قاسم سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔
News ID 1911154
آپ کا تبصرہ