مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دینے اور اس کی میزبانی کرنے پر امارات کی شدید انفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو فلسطینی عوام ، بیت المقدس اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا خیانت اور غداری قراردیا ہے۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانا در حقیقت فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنا اور غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کی حمایت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے کل متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ابو ظہبی میں ملاقات اور گفتگو کی ۔فلسطینی تنظیموں نے امارت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کی دعوت کے اقدام کو فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت قراردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ