مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کیے، کارروائی جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں واصل جہنم ہوئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آپ کا تبصرہ