6 جون، 2022، 7:51 AM

قطر کی وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر طلب/ گستاخانہ بیان پراحتجاجی مراسلہ پیش

قطر کی وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر طلب/ گستاخانہ بیان پراحتجاجی مراسلہ پیش

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق   قطر کی وزارت خارجہ نے  بھارتی سفیر کو گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔  قطر کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ ادھر ایران کی ووارت خارجہ نے بھی ہندوستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین پر شدید احتجاج کیا ہے۔

News ID 1911106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha