5 جون، 2022، 5:07 PM

عمران خان کو ضمانت منسوخ ہونے پر ان کے سکیورٹی اہلکار ہی گرفتار کرلیں گے

عمران خان کو ضمانت منسوخ ہونے پر ان کے سکیورٹی اہلکار ہی گرفتار کرلیں گے

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عدالتی ضمانت ختم ہونے پر یہی سکیورٹی اہلکار عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عدالتی ضمانت ختم ہونے پر یہی سکیورٹی اہلکار عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کی بنی گالہ واپسی سے متعلق کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں، ان مقدمات میں ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ و فساد، افراتفری پھیلانا شامل ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ مقدمات میں وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں، ملک میں فساد فی الارض مچانے والا اخلاقی، جمہوری قدروں سے عاری ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو اپنے مخالفین کو کبھی غدار اور یزید کہہ کر پکارتا ہے، ایسا شخص جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

News ID 1911101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha