4 جون، 2022، 9:01 AM

پاکستانی وزیر خارجہ کا یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

پاکستانی وزیر خارجہ کا یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں یاسین ملک کو دوران حراست شہید کرنے کا خدشہ ظآہر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما  یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں یاسین ملک کو دوران حراست شہید کرنے کا خدشہ ظآہر کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خط میں کہا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سے ناروا سلوک سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، بھارتی جیلوں میں یاسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تحریر کردہ خط میں بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری رہنماؤں کو بھارتی قید سے آزاد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1911083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha