مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تھی جس کے بعد روس نے فن لینڈ کی گیس سپلائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کے بعد روس فن لینڈ کو قدرتی گیس کی برآمد روک رہا ہے۔ روسی سرکاری توانائی کے ادارے گيس پروم نے فن لینڈ کی کمپنی گیسم کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ روس ہفتے کی صبح 4 بجے کے قریب سپلائی میں کمی کرنا شروع کردے گا۔
کریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا تھا ، روس پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ گيس روسی کرنسی روبل میں فروخت کرےگا۔
آپ کا تبصرہ